اسلحہ کے زور پر پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد نے خاتون کی عزت کو تار تار کر دیا

02اکتوبر2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) شہرِ قائد کے علاقے شادمان ٹاؤن میں مبینہ طور پر 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد نے خاتون سے زیادتی کی، زیادتی کرنے والے تمام افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ زیادتی کی شکار خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ 26 ستمبر کو دوپہر 12 بجے اُن کے گھر میں 6 افراد زبردستی داخل ہوئے، ملزمان اپنے 2 ساتھیوں کو سرفراز اور کامران ملک کے نام سے پکار رہے تھے۔ خاتون نے بتایا کہ ملزمان نے اسلحے کے زور پر اُن سے زیادتی کی، تصویریں اور ویڈیو بھی بنائیں جبکہ جاتے ہوئے دھمکایا کہ اگر کسی کو بتایا تو نقصان ہو گا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ کمسن بچوں کے اغوا اور زیادتی کے مرتکب 2 سعودی نوجوانوں کا عبرت ناک انجام

متاثرہ خاتون نے مزید بتایا کہ شوہر کے گھر آنے کے بعد واقعے سے متعلق آگاہ کیا اور ان کے ہمراہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے تھانے آ گئی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں خواجہ اجمیر نگری تھانے میں درج کر لیا، جبکہ پولیس اہلکار سرفراز اور ملک دانش سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ طالبات سے زیادتی اور ان کی ویڈیو بنانے والا پروفیسر گرفتار

پولیس کے مطابق اہلکار سرفراز ڈی آئی جی ویسٹ آفس اور ملک دانش گلشن معمار میں تعینات ہے، دونوں ملزمان متاثرہ خاتون کے محلے میں ہی رہتے ہیں، جبکہ دیگر ملزمان میں عبدالرزاق، نعیم، لیاقت اور کامران ملک شامل ہیں۔

Facebook Comments