پنجاب کے مختلف اضلاع میں زیادتی کے بعد قتل کے واقعات! وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

Rape Victim
05ستمبر2021
(فوٹو : اسٹاک امیج)

ویب ڈیسک: (لاہور) جنسی درندوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں! پنجاب کے مختلف شہروں میں زنا بالجبر کی وارداتیں کثرت سے ہونے لگیں! شیخوپورہ میں خاتون کو زیادتی کے بعد زندہ جلا دیا گیا، گجرات میں لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شیخوپورہ میں خاتون کو مبینہ زیادتی کے بعد ملزمان نے زندہ جلا کر نہر میں پھینک دیا۔ پولیس کے مطابق علاقہ مکین نے زخمی خاتون کو نہر کنارے دیکھ کر ریسکیو ادارے کو مطلع کیا، جنہوں نے تشویشناک حالت میں اُسے اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے خاتون کا بیان لینے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب جہلم میں 14 سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ منڈی بہاؤ الدین میں طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ بااثر افراد کی خاتون سے زیادتی! دل کو دہلا دینے والا واقعہ

علاوہ ازیں گجرات میں ایک لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، جس کا وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے کر آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ لاہور میں افسوسناک واقعہ! سڑک پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعےمیں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ آر پی او نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کیلئےخصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں۔

Facebook Comments