سیکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائی، ایک ارب کی منشیات پکڑ لی

drugs smuggling
02دسمبر2020
فوٹو:فائل

ویب ڈیسک: (پشاور) ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا نے تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ارب روپے سے زائد کی منشیات آئس پکڑ لی۔

سیکیورٹی فورس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی آئی خان انڈس ہائی وے پر اوبھایا پل کے قریب ناکہ بندی کی اور ایک مشکوک گاڑی کو روکا تو اس میں سے 60 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے آئس لے جانے والے اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: اینٹی نارکوٹکس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی

ڈی جی فیاض علی شاہ نے بتایا کہ پکڑی گئی آئس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک ارب روپے سے زائد ہے جو گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہائی ایس گاڑی جس کا نمبر ڈی این سی 9126 ہے بلوچستان سے پشاور جارہی تھی۔ سیف اللہ نامی اسمگلر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Facebook Comments