مزید وقت نہیں دے سکتا، عمران خان کی ہنگامی ہدایات جاری

Imran Khan
18ستمبر2022
( فوٹو: فائل )

ویب ڈیسک: ( پشاور ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد جانے کا فیصلہ کرلیا ہے اس لیے کارکن تیاری کر لیں، کسی بھی وقت کال دے سکتا ہوں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ارکان اسمبلی، زیلی تنظیموں اور مقامی عہدیداروں سے خطاب کے دوران عمران خان نے کارکنوں کو اسلام آباد مارچ کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی مقامی قیادت کی مشاورت سے مارچ کی تیاری کریں۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتے، اسلام آباد جانے کا فیصلہ کرلیا، کارکن کال کا انتظار کریں۔

Facebook Comments