اسٹیبلشمنٹ سے ملے لوگ مجھے بائی پاس کرنے کی کوشش نہ کریں

Imran khan
19ستمبر2022
( فوٹو: فائل )

ویب ڈیسک: ( اسلام آباد ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے بعض پارٹی رہنماؤں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ انہیں بائی پاس کرنے کی کوشش نہ کی جائے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع  کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران عمران خان پارٹی رہنماؤں پر برس پڑے ۔ انہوں نے کہا  “مجھے معلوم ہےکچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے ملے ہیں،  کوئی  مجھے بائی پاس کرنے کی کوشش نہ کرے۔ عمران خان نےکہا کہ جلد احتجاج کی کال دینے جا رہا ہوں، تمام تنطیمیں فعال چاہئیں۔

ذرائع  کے مطابق  عمران خان نے کورکمیٹی ارکان کوپارٹی پالیسی کے مطابق ٹویٹ کرنےکو کہا اور  پارٹی پالیسی پر عمل درآمد کے لیے شیریں مزاری کو نگران مقرر کردیا۔ انہوں نےکورکمیٹی ارکان کو احتجاج کے لیے فنانس کے بندوبست کا بھی کہا۔

Facebook Comments