وزیر اعظم عمران خان نے امریکا کو افغانستان کیخلاف اپنی سرزمین دینے سے انکار کر دیا

Imran Khan
20جون2021
(فوٹو : فیس بک)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکا کو افغانستان کیخلاف اپنی سرزمین دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا کہ امریکی فوج کے انخلاء کے بعد افغانستان میں آپریشن کیلئے پاکستانی اڈے استعمال نہیں ہوں گے، پاکستان نے افغان امن عمل میں قلیدی کردار ادا کیا، جس کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ ایسا ممکن نہیں کہ پاکستان افغانستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال ہونے دے، پاکستان سی آئی اے کو اڈے استعما ل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ عمران خان پاکستان کی تاریخ کا سب سے طاقتور اور سچا وزیر اعظم ہے! شیخ رشید

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے ہمیشہ افغان امن عمل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، اسے سیاسی طور پر حل کرنا ہو گا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ عمران خان نے سستے گھروں کی تعمیر کیلئے رفتار تیز کر دی

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے گیارہ ستمبر تک افغانستان سے انخلاء کے بعد غیرملکی میڈیا قیاس آرائیاں کررہا تھا کہ امریکا افغانستان میں کارروائی کیلئے پاکستان سے اڈے لے رہا ہے تاہم حکومتِ پاکستان کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے اور پاکستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا امریکی ٹی وی کو دیا گیا انٹرویو پاکستانی وقت کے مطابق پیر کی صبح 3 بجے نشر ہو گا۔

Facebook Comments