آخری اوور کا کھیل، حکومت کیلئے بری خبر عمران خان کے اعلان نے ہلچل مچا دی

Imran Khan
07اگست2022
( فوٹو: انٹرنیٹ )

ویب ڈیسک: ( اسلام آباد ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ انتخاب یا انقلاب!کارکنان اب آخری مرحلے کی تیاری کریں، امپورٹڈ حکومت کو انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے،پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت انتخابات سے بھاگ رہی ہے،لیکن عوام بھاگنے نہیں دے گی، تیرہ اگست تمام پاکستان عمران خان کے ہمقدم پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں اکٹھا ہو گااور اپنے قائد عمران خان کاآئندہ کا لائحہ عمل سنے گا۔علاوہ ازیں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے رانا ثناء اللہ کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا صاحب! آپ تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او ہیں، اس سے زیادہ آپ کی حیثیت نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں رانا ثناء اللہ سے مخاطب ہو کر کہاکہ اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں کہ یہ نہ ہو کہ آپ کو لینے کے دینے پڑ جائیں،ان کا مزید کہنا تھاکہ بہادر آپ اتنے ہیں کہ جب سے حکومت تبدیل ہوئی ہے، آپ فیصل آباد نہیں گئے، احتیاط اچھی چیز ہے۔

Facebook Comments