بزدل حکومت کورونا کے پیچھے چھپ رہی ہے، عمران خان حکومت چھوڑ دو: مریم نواز کی تنبیہ

What was hidden from Maryam in Adiala jail? She told
30نومبر2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (ملتان) ملتان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ کورونا نہیں حکومت جانے کا رونا ہے۔

حکومت اتنی بزدل ہے کہ کورونا کے پیچھے چھپ رہی ہے اور حکومت کی جانب سے اپوزیشن پر لاک ڈاؤن کی کوشش ہو رہی ہے لیکن عوام عمران خان کا لاک ڈاؤن کرنے والی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے وائرس کا نام عمران خان ہے، پاکستان کو لگے مہلک وائرس کا پہلے علاج کیا جائے، کووڈ 19 سے پہلے کووڈ 18 کو گھر بھیجنا ضروری ہے کیوں کہ کووڈ 18 گھر چلا جائے تو کووڈ 19 بھی چلا جائے گا، کیا وزراء کے جلسے میں کورونا نہیں آتا، کیا کورونا کہتا ہے کہ تحریک انصاف کاجلسہ ہے تو واپس چلا جاؤں اور پی ڈی ایم کاجلسہ ہے تو میں اندر آ جاؤں گا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: مریم نواز کی خواہشات کو پورا کرنا ریاست کی ذمہ داری نہیں! فردوس عاشق اعوان

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کے گھروں میں غموں نےڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، آج روٹی 30 روپے ہوجانے اور چولہے ٹھنڈے ہوجانے کاغم ہے، آج عوام کے روزگار چھن جانے، کاروبار کو تالا لگ جانے کا غم ہے، نواز شریف نے کہا عوام کے دکھوں پر اپنے ذاتی دکھ قربان کر دینا کیوں کہ 22 کروڑعوام کے دکھ کے سامنے ہمارے دکھ کچھ نہیں، میں نے کہا جلسہ ہو یا نہ ہوعوام کے پاس ضرور پہنچوں گی، آپ نے ایک جلسہ گاہ کو بند کیا،ہر گلی میں جلسہ ہو رہا ہے، ہمارے نہتے کارکنوں کی گرفتاریاں ہو رہی ہیں، لیکن ملتان والو شاباش حکمرانوں کو مارمار کر بھگا دیا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: شہباز شریف اور مریم نواز ایک دوسرے کے دشمن ہیں، شیخ رشید نے انکشاف کر دیا

مریم نواز نے کہا کہ ہمارا المیہ یہ ہے ہمیں دشمن بھی ملا تو کم ظرف ملا، کیا کسی میں اتنی جرات ہےکہ مشرف کو پاکستان واپس لا سکے، کیا کوئی مشرف کوایک دن بھی جیل میں رکھ سکا، محترمہ بے نظیربھٹو کو شہید کیا جاتا ہے اور قاتلوں کوملک سے باہرفرار کرا دیا جاتا ہے، اکبر بگٹی کو قتل کیا جاتا ہے اور ان کے اہل خانہ کوجنازہ پڑھنے کی جازت نہیں دی گئی، ذوالفقار علی بھٹوکی پھانسی کے بعد انکےخاندان کو جنازہ پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: بڑی طاقتیں مریم نواز کو لندن بھیجنے کی کوششیں کر رہی ہیں! صابر شاکر اندر کی خبر لے آئے

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اناڑی پاکستان کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا ہے، عمران خان نے پشاورمیں بی آر ٹی بنائی جو چل کم اور جل زیادہ رہی ہے، علیمہ باجی نے سلائی میشن سے اربوں روپے کما لیے لیکن بندہ ایماندار ہے، بنی گالہ کا محل بن گیا لیکن بندہ ایماندار ہے، 6 سال سے فارن فنڈنگ کیس میں مفرور، لیکن بندہ ایماندار ہے، جان بوجھ کر ایل این جی کی ایمپورٹ میں تاخیر کی گئی لیکن بندہ ایماندارہے۔

Facebook Comments