عمران خان نے پنجاب کی 18 رکنی کابینہ کی منظوری دے دی

Imran Khan
03اگست2022
( فوٹو: انٹرنیٹ )

ویب ڈیسک: ( لاہور ) سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے کابینہ ارکان کی ابتدائی فہرست گزشتہ رات پنجاب کی قیادت کو موصول ہوئی، جس میں انہوں نے پنجاب کی 18 رکنی کابینہ کو منظور کر لیا، مسلم لیگ ق کو کابینہ میں کوئی وزارت نہیں دی گئی، ق لیگ اور تحریک انصاف میں اختلافات سامنے آنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے کابینہ ارکان کی ابتدائی فہرست گزشتہ رات پنجاب کی قیادت کو موصول ہوئی، جس میں انہوں نے پنجاب کی 18 رکنی کابینہ کو منظور کر لیا، مسلم لیگ ق کو کابینہ میں کوئی وزارت نہیں دی گئی، ق لیگ اور تحریک انصاف میں اختلافات سامنے آنے لگیں۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کابینہ میں شامل ق لیگ کی دو وزارتیں بھی واپس لے لی گئیں

ذرائع کے مطابق یاسمین راشد کو وزارت صحت ، میاں اسلم اقبال کو ہاؤسنگ ، ڈاکٹر مراد راس کو محکمہ تعلیم اور میاں محمود الرشید کو کابینہ میں محکمہ بلدیات جبکہ فواد چودھری کو وزارت داخلہ کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے راجہ یاسر ہمایوں، علی افضل ساہی، ہاشم ڈوگر، چوہدری ظہیر الدین، حافظ محمد ممتاز، سمیع اللہ چودھری، سردار آصف، حافظ عمار یاسر، تیمور خان بھٹی، خرم ورک، لطیف نذیر گجر، محسن لغاری اور فیاض الحسن چوہان کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ وزراء کی تقریب حلف برداری کے وقت اور تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

Facebook Comments