عمران خان نے سستے گھروں کی تعمیر کیلئے رفتار تیز کر دی

23جولائی2020
(فوٹو : عمران خان/ فیس بک آفیشل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سستے گھروں کے منصوبے سے روزگار کے دروازے کھلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، چیف سیکریٹریز اور بینکوں کے حکام بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں بینک حکام کی جانب سے سستے گھروں کیلئے قرضوں سے متعلق بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل بینک، بینک آف پنجاب، خیبر بینک قرضہ اسکیم میں لیڈ کریں گے جبکہ باقی تمام بینک ہاؤسنگ منصوبوں کی قرض اسکیم میں 3 بینکوں کی تقلید کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سستے گھروں کی تعمیر کے راستے میں ہر رکاوٹ ہٹانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سستے گھروں کے منصوبے میں تیزی آنے والی ہے، سستےگھروں کے منصوبے سے روزگار کے دروازے کھلیں گے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ عمران خان کو اتنے غصے میں کبھی نہیں دیکھا! سخت لہجے میں اہم احکامات جاری، بابر اعوان

انہوں نے کہا کہ سستے گھروں کے تعمیراتی کام سے 17 صنعتیں فوری بحال ہو جائیں گی، پاکستان کو جلد اکانومی ڈپریشن سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ تعمیراتی شعبے کیلئے آرڈیننس کی منظوری! سرمایہ کاروں کیلئے بڑے بڑے پیکیجز کا اعلان

اس سے قبل رواں سال 10 جولائی کو وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ میں پہلے مرحلے میں ایک لاکھ گھر بنیں گے، پروجیکٹ کیلئے 30 ارب کی سبسڈی دی ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ وزیراعظم پاکستان کا تعمیراتی شعبے کیلئے تاریخی پیکیج کا اعلان

وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ بینک سے جو قرضہ لیا جائے گا 5 مرلے کے گھر پر 5 فیصد سود دینا ہو گا، پہلے مرحلے میں 10 مرلے کے گھر کیلئے 7 فیصد سود دینا ہو گا۔

Facebook Comments