بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور عمران خان کووزیراعظم میں نے بنوایا، گورنر پنجاب

Chaudhry Sarwar
23جنوری2022
( فوٹو: انٹرنیٹ )

ویب ڈیسک: ( لاہور ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور عمران خان کے وزیراعظم بننے میں میرا کردار  ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نظام ناکام نہیں ہوا لوگ ناکام ہوئے ہیں۔ جی ایس پی پلس ناکام ہوجاتا تو ہماری مشکلات میں اضافہ ہوجاتا، اس کے لئے میں نےبہت محنت کی، ہمیں بین الاقوامی دنیا کو مطمئن کرنا بے انتہا ضروری ہے۔ میں پارٹی کو دو لاکھ پونڈ جمع کرکے دیتا تھا، انڈین لابی کا مقابلہ کرنا بے حد ضروری ہے۔ ہمارے انوسٹی گیشن کے نظام ٹھیک ہوئے بغیر کچھ ٹھیک نہیں ہوسکتا، جب ریاست کمزور ہوجائے اور لوگ مضبوط ہو جائیں تو ملک کے ایسے حالات ہوتے ہیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ الیکشن اور خانیوال کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پہلے سے پارٹی کو بتادیا تھا ہم ہاریں گے، پنجاب میں پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے ووٹ کو نقصان پہنچا رہی ہے اور پہنچایا بھی ہے۔ شہباز شریف سے میری لڑائی صاف پانی کے معاملے پر ہوئی، اگر شہباز سے میری لڑائی نہ ہوتی تو شائد میں ن لیگ نہ چھوڑتا، 1999ء میں پرویز مشرف نواز شریف، شہباز شریف کو امریکہ ، برطانیہ نہیں جانے دینا چاہتے تھے، ان دونوں بھائیوں کے ویزے میں نے لگوائے۔

Facebook Comments