گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما احمد جواد کا بڑا اعلان

Ahmad Jawad PTI
12جنوری2022
(فوٹو: ٹویٹر)

ویب ڈیسک: ( اسلام آباد ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق جنرل سیکرٹری احمد جواد نے اپنی حکومت کے کرپٹ وزیروں کو بے نقاب کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

احمد جواد نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں جلد ان وزیروں کی فہرست سامنے لانے جا رہا ہوں جنہوں نے اس حکومت میں کروڑو اور اربو روپے کمائے۔ ہمارا نعرہ احتساب سب کا ہے اسلیے احتساب اپنے گھر کا بھی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد پوری تفصیل اور ثبوتوں سے ان وزیروں کو بے نقاب کرونگا

Facebook Comments