مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی، عمران خان کا مؤقف بھی سامنے آگیا

Imran Khan
30اپریل2022
( فوٹو: انٹرنیٹ )

ویب ڈیسک: ( اسلام آباد ) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ میں جو واقعہ ہوا یہ ان کے اپنے اعمال کی وجہ سے ہے, جب یہ واقعہ ہوا ہم لوگ تو اپنی عبادات میں مصروف تھے ، ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک انٹرویو میں مسجد نبوی ﷺ آنے والے واقعے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مدینہ میں جو ہوا یہ ان کے اپنے اعمال کی وجہ سے ہے۔ لوگ تکلیف میں نکل رہے ہیں عوام کے اندر غصہ ہے۔ ان لوگوں نے بیرونی سازش کا حصہ بن کر حکومت گرائی۔ میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا کہ اس مقدس جگہ لوگوں کو آوازیں کسنے کی ہدایت دوں۔کوئی عاشق رسول ﷺ ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔مدینہ میں جب یہ واقعہ ہوا تو ہمارے تمام کارکنان شب دعا منا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میرے دل میں جو رسول اکرم ﷺ کا مقام ہے وہ کسی کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں۔ میرا عقیدہ ہے کہ دل میں نبی کریم ﷺ کا عشق نہ ہو تو ایمان مکمل نہیں ہوتا۔ میں نے ہرفورم پراسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کی ہے۔

Facebook Comments