شوہر نے پولیس کانسٹیبل بیوی کو قتل کر دیا

Murder
22جون2021
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (جڑانوالہ) پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں ظالم شوہر نے پولیس کانسٹیبل بیوی کو گولی مار کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ ملزم نعیم شہزاد کی شادی جھمرہ روڈ ایمان سٹی کی رہائشی کانسٹیبل ثمینہ سے ہوئی تھی، کچھ عرصہ بعد میاں بیوی میں جھگڑوں کی وجہ سے حالات خراب ہوئے تو ثمینہ نے شوہر سے علیحدگی کیلئے خلع کی درخواست دائر کی تھی۔ بیوی کی جانب سے خلع کی درخواست دائر کرنے پر شوہر کو غصہ تھا، جس کے باعث ملزم نے کانسٹیبل ثمینہ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ بھارتی اداکار سریندرا بنتوال بے دردی سے قتل، تشدد زدہ لاش گھر سے برآمد

پنجاب پولیس کے مطابق گولی خاتون کے سینے پر لگی جو خاتون کی موت کا باعث بنی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون پولیس کانسٹیبل کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اِن ایکشن! زیادتی و قتل کا ملزم گرفتار، کارروائی کا آغاز

پولیس کا کہنا ہے کہ ثمینہ حاضر سروس لیڈی کانسٹیبل تھیں اور تھانہ صدر جڑانوالہ میں ڈیوٹی سر انجام دے رہی تھی۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے مفرور ملزم نعیم شہزاد کی تلاش شروع کر دی ہے، آخری اطلاعات تک ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی تھی۔

Facebook Comments