ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد کورونا کا شکار! وزیر اعظم کا سخت نوٹس

Imran Khan
02جون2020
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملے کے بڑی تعداد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر ہنگامی پلان طلب کر لیا، طبی عملے کی حفاظت سے متعلق وزارت صحت اور این ڈی ایم اے بریفنگ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملے کا بڑی تعداد میں کورونا میں مبتلا ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹرز کی حفاظت سے متعلق ہنگامی پلان طلب کر لیا ہے۔

وزارت صحت، این ڈی ایم اے طبی عملے کی حفاظت سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز وزارت نیشنل ہیلتھ اینڈ ایمرجنسی سروس نے ایک رپورٹ جاری کی تھی، جس کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تعداد 2193 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ لوگ کورونا سے نہیں بلکہ حکومتی نااہلی سے مر رہے ہیں، مریم صفدر

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 23 ہو گئی ہے، مزید 82 ڈاکٹرز متاثر ہوئے ہیں اور کل تعداد 1232 تک جا پہنچی ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

اسی طرح کورونا وائرس سے متاثرہ نرسز کی تعداد بھی 333 تک پہنچ گئی ہے، میڈیکل سے وابستہ 196 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 7 ہیلتھ کئیر ورکرز تشویشناک حالت میں ہونے کے باعث وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ کورونا سے شہید ہونیوالے ڈاکٹر بیٹوں اور بیٹیوں پر فخر ہے، شہباز شریف

رپورٹ کے مطابق 1185 افراد گھروں اور دیگر مقامات پر قرنطینہ کئے گئے ہیں جبکہ ملک بھر میں 789 ہیلتھ کئیر ورکرز صحت یاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔

Facebook Comments