لاہور میں ریپ کی ہولناک واردات

Rape
01ستمبر2021
(فوٹو : اسٹاک امیج)

ویب ڈیسک: (لاہور) لاہور میں تین ہوس کے پجاریوں نے دو لڑکیوں کی عزت کو تار تار کر دیا۔ اغوا کے بعد فیکٹری میں ریپ کی بھیانک واردات ہوئی۔ پولیس نے فیکٹری مالک کو حراست میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک مرتبہ پھر صنف نازک کو حوس کے پجاریوں نے پاؤں تلے روند دیا، تین درندہ صفت ملزمان نے دو لڑکیوں کو شاہدرہ سے اغوا کیا اور ریپ کرنے کیلئے گجرپورہ لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کو گجرپورہ کرول کھاٹی فیکٹری میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد تینوں ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ سندھ: کشمور میں‌ 4 سالہ بچی سے گینگ ریپ، گورنر سندھ کا نوٹس ایک ملزم گرفتار

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے فیکٹری مالک کو حراست میں لے لیا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ سوات میں بدبخت شخص نے سیر کے بہانے بہن کے ساتھ کیا کر ڈالا؟ جانئے اس رپورٹ میں

خیال رہے کہ پنجاب میں خواتین، بچیوں اور بچوں سے اجتماعی زیادتی کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں، 9 ستمبر 2020ء کو گجرپورہ میں موٹر وے پر دوران ڈکیتی خاتون کو بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا دیا گیا تھا۔

Facebook Comments