پاکستان میں گرمی نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، گرمی کی لہر کب تک برقرار رہنے کا امکان ہے 

Heat wave
29اپریل2022
(فوٹو: شٹر اسٹاک)

ویب ڈیسک: ( کراچی ) پاکستان میں گزشتہ دنوں گرمی نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ سندھ کے شہر دادو میں درجہ حرارت 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو اس دن آدھی سے زائد دنیا سے زیادہ تھا۔

نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق دادو میں یہ درجہ حرارت 26اپریل کو ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی سٹارم واچ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ 26تاریخ کو دادو کا یہ درجہ حرارت نصف کرہ شمالی میں سب سے زیادہ تھا۔ اس امریکی ادارے کی طرف سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ پاکستان میں آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوتا جائے گا اور اس ماہ کے اختتام تک ایک خوفناک ہیٹ ویو بھی ممکنہ طور پر آ سکتی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق پاکستانی محکمہ موسمیات کی طرف سے بھی بتایا گیا ہے کہ ’زمین کے اوپری ماحول میں بہت زیادہ دباﺅ کے باعث بالائی اور وسطی سندھ ، وسطی و جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں 26اپریل سے 2مئی تک درجہ حرارت معمول کی نسبت 6سے 8ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔ 

Facebook Comments