حمزہ شہباز کی ایف آئی اے کے خلاف بیان بازی

Hamza Shahbaz
02اگست2021
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے ایف آئی اے کے شوز کاز نوٹس کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اپنے اوپر لگے تمام الزامات سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے ایف آئی اے کے شوزکاز نوٹس کا تحریری جواب جمع کروا دیا، جس میں یہ واضع کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے ان پر من گھڑت الزامات عائد کیے ہیں، اور یہ کہ ایف آئی اے کا شوز کاز نوٹس بدنیتی پر مبنی ہے۔

حمزہ شہباز نے جواب میں کہا کہ جن الزامات پر ایف آئی آر کاٹی گئی اس پر پہلے ہی تحقیقات ہو چکی ہیں، اثاثوں کا ریکارڈ انکم ٹیکس، ویلتھ اسٹیٹمنٹ،ایف بی آر سمیت متعلقہ فورمز پر موجود ہے اور نیب میرے خلاف ایک انچ کی غیر قانونی جائیداد ثابت نہیں کر سکا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت میں ریفرنس اور شوز کاز کے مندرجات ملتے جلتے ہیں، ایف آئی اے کی بد نیتی بالکل واضع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت میں میرے خلاف ریفرنس زیر سماعت ہے، جو الزامات لگائے گئے ان پر لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کر چکا ہوں، ایف آئی اے نے جو ایف آئی آر درج کی وہ خلاف قانون ہے، یہ الزامات بے بنیاد ہیں، تمام الزامات سے انکار کرتا ہوں۔

Facebook Comments