گوجرہ میں جعلی پیر کی جن اتارنے کے بہانے لڑکی سے مبینہ زیادتی

Rape victim
18ستمبر2022
(فوٹو: شٹر اسٹاک)

ویب ڈیسک: ( گوجرہ ) پنجاب کے شہر گوجرہ میں جعلی پیر نے جن اتارنےکے بہانے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس کے مطابق لڑکی بھائی کے ساتھ دم کرانے آستانے آئی تھی کہ جعلی پیر نے جن اتارنے کے بہانے مبینہ طور پر  اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے، لڑکی کا طبی معائنہ کیا جائے گا جس کے بعد معاملے کی مزید تفتیش شروع کی جائےگی

Facebook Comments