سندھ: کشمور میں‌ 4 سالہ بچی سے گینگ ریپ، گورنر سندھ کا نوٹس ایک ملزم گرفتار

12نومبر2020
(فوٹو ایکسپریس)

ویب ڈیسک: (کراچی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کشمور گینگ ریپ واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا۔

سندھ کے علاقے کشمور میں 4 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جس نے ہر شہری کو لرزا کر رکھا دیا۔ کراچی کی رہائشی تبسم بی بی کو نوکری کا جھانسہ دے کر کشمور لے جایا گیا جہاں پہلے اس کے ساتھ اور پھر اس کی 4 سالہ بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: شوہر نے بیٹے کے سامنے بیوی کا گینگ ریپ کر ڈالا

معصوم بچی پر وحشیانہ اور بہیمانہ تشدد کیا گیا کہ اس کے پیٹ کی آنت بھی نکل آئی، اس کے دانت توڑ دیے گئے، گلا دبایا گیا اور سر کے بال بھی کاٹ دیے گئے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: بھارت میں 19 سالہ لڑکی کا باپ کے سامنے گینگ ریپ

ترجمان گورنر سندھ کے مطابق گورنر سندھ نے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمور واقعہ بہت تکلیف دہ ہے، واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

پولیس نے واقعے میں ملوث ایک ملزم رفیق ملک کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ خیراللہ بگٹی سمیت مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ اس واقعے کا کشمور تھانے میں اغوا اور جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم رفیق نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔

Facebook Comments