تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، چار افراد جاں بحق

Car-Accident
15ستمبر2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) تیز رفتاری کے باعث کار درخت سے ٹکرا گئی جس کے سبب چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی وے سے زیرو پوائنٹ کی جانے آنے والے کار کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں چار افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کار انتہائی تیز رفتاری سے آئی اور درخت سے ٹکرا گئی، فیض آباد سے زیرو پوائنٹ کی جانب آنے والی اس کرولا کار میں چار نوجوان موجود تھے جو جاں بحق ہوگئے۔

Facebook Comments