جیکب آباد میں خاتون کے ساتھ پانچ افراد کی اجتماعی زیادتی

Woman Got Raped
25جولائی2020
(فوٹو : فری پِک)

ویب ڈیسک: (جیکب آباد) اندرون سندھ میں پانچ ملزمان نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق اجتماعی زیادتی کا اندوہناک واقعہ اندرون سندھ کے شہر جیکب آباد کے ٹھل اے سیکشن تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں علی اصغر اور ریاض رند نامی ملزمان نے تین ساتھیوں کی مدد سے خاتون کو اغوا کرنے کے بعد اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ علی اصغر، ریاض رند نے 3 ساتھیوں کی مدد سے مجھے اغوا کیا، ملزمان نے نشہ آور چیز دیکر بے ہوش کیا ہوش آیا تو سڑک پر پڑی تھی۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ لوگوں نے مجھے اٹھا کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے پولیس کو بھی طلب کر لیا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ ڈاکو راہ چلتی لڑکی کو اٹھا کر لے گئے! کھیتوں میں لیجا کر اجتماعی زیادتی کر ڈالی

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے مکمل ہوش میں آنے کے بعد میڈیکل کرایا جائے گا اور میڈیکل رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

Facebook Comments