کراچی میں‌ بم دھماکہ 5 افراد جاں بحق 27 زخمی

Karachi Attock
21اکتوبر2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) گلشن اقبال میں واقع ایک رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہو گئے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب دھماکا 4 منزلہ رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر ہوا۔ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر نجی بینک اور 3 دکانیں بھی قائم ہیں۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس سے ناصرف عمارت کی 2 منزلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں بلکہ پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں بھی ملبے تلے دب گئیں۔

دھماکے کے 27 زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے جن میں سے 5 دم توڑ گئے ہیں جب کہ 7 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے 2 کی شناخت ہو گئی ہے، وہ عمارت کے نیچے واقع نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈز تھے۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری نے بھی دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اور آج ہونے والے دھماکے کے واقعات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور سازش کرنے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ کراچی کے شہری خوف زدہ نہ ہوں۔ ہمیں مضبوط رہنا ہے۔ ہم دشمن کے عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

Facebook Comments