پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ کی دکھ سے بھری کہانی

Dr Sara Gul
23جنوری2022
( فوٹو: فائل )

ویب ڈیسک: ( کراچی ) پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گِل نے گھر اور معاشرے کی ناانصافیوں پر ہمت نہ ہاری، ہرچیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ڈاکٹر بن کر خود کو منوایا۔

پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل سب کےلیے مثال بن گئیں۔ جیونیوز سے گفتگو میں سارہ نے بتایا کہ پڑھنے کا شوق بچپن سے ہی تھا لیکن دنیا والوں کے طعنوں پر والد نے گھر سے نکال دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس کڑے سفر میں والدہ نے بہت سپورٹ کیا ۔ ڈاکٹر سارہ نے مزید کہا کہ مجھے میڈیکل کالج کے سٹاف اور ساتھی طلباء کی جانب سے بھی بہت زیادہ سپورٹ ملی ،ان لوگوں نے مجھے کبھی محسوس نہیں ہونے دیا کہ میں خواجہ سرا ہوں۔گزشتہ دنوں سارہ گل نےکراچی کے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (جے ایم ڈی سی ) سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی تھی۔وہ ایم بی بی ایس کرنے والی پاکستان کی پہلی خواجہ سرا بن گئی ہیں۔

Facebook Comments