ایف آئی اے کی بڑی کامیابی! منی لانڈرنگ میں ملوث بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

Money Laundering
25ستمبر2020
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) روشنیوں کے شہر کراچی میں منی لانڈرنگ کا ایک بہت بڑا سرگرم نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ کراچی میں شہید ملت روڈ پر قائم ایک رہائشی عمارت میں ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپا مارا، جس کے نتیجے میں منی لانڈرنگ کا ایک بہت بڑا نیٹ ورک بے نقاب ہوا۔

اس کارروائی کے دوران 15 کروڑ روپے مالیت کا سامان بھی تحویل میں لیا گیا، جس میں سونا، گھروں اور گاڑیوں کے دستاویزات اور غیر ملکی کرنسی شامل ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ سالانہ کتنے ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے؟ خوفناک انکشاف ہو گیا

ڈائریکٹر ایف آئی اے منیر شیخ کے مطابق پہلے سے گرفتار ملزم عبدالجبار میمن کی نشاندہی پر چھاپا مارا گیا۔

Facebook Comments