عدلیہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ پر سوموٹو ایکشن لے! فہمیدا مرزا

Fehmida Mirza
09جولائی2020
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی پر عدلیہ سے سوموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ عزیر بلوچ کو فریال تالپور نے پاکستان سے نکلوایا، قائم علی شاہ، فریال تالپور عزیر بلوچ کی تقریب میں شریک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ فریال تالپور عزیر بلوچ کے گھر چلی گئیں لیکن ان کو یہ پتہ نہیں تھا کہ یہ کس کا گھر ہے، وہ عزیر بلوچ کے گھر کس لیے گئی تھیں یہ نہیں پوچھا جاتا۔

فہمیدہ مرزا نے کہا کہ سندھ میں فریال تالپور کی اجازت کے بغیر پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا، کس نے عزیر بلوچ کو امن ایوارڈ دیا یہ بھی دیکھنا چاہیئے، اگست 2009ء کے بعد عزیر بلوچ نے اپنا قد بڑا کیا، لیاری میں کس کا سکہ چلے گا اس بات کی جنگ ہو رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ لیاری میں امن کمیٹی تو 2008ء سے پہلے ہی بنا لی گئی تھی، کراچی میں مختلف پارٹیاں مختلف جرائم پیشہ افراد کو استعمال کرتی تھیں، جے آئی ٹی میں لکھا ہے کہ رحمان ڈکیت کا ان کاؤنٹر 2008ء میں ہوا ہے، بتایا جائے 2008ء میں ووٹوں کیلئے امریکہ سے کون رحمان ڈکیت کو فون کرتا تھا۔

فہمیدہ مرزا نے کہا کہ رحمان ڈکیت کے ان کاؤنٹر کے بعد عزیر بلوچ منظر عام پر آیا، رحمان ڈکیت کو پیپلز پارٹی کی حمایت کیلئے فون کیے جاتے تھے، 2011ء میں ذوالفقار مرزا نے وزیر داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، کراچی میں ذوالفقار مرزا کے استعفیٰ کے بعد قتل بڑھ گئے۔

انہوں نے کہا کہ علی زیدی جو جے آئی ٹی لائے ہیں اس پر بھی دستخط موجود ہیں، چاہتی ہوں عدالت جائیں تاکہ اصل جے آئی ٹی سامنے آئے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ کیا فریال تالپور کے کتے نے نیب اہلکار کو کاٹا! ناصر حسین شاہ نے بتا دیا

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ کو چاہیئے کہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی پر سوموٹو ایکشن لے، میرے پاس شواہد ہیں اسے بھی سامنے لاؤں گی۔

Facebook Comments