عید کب ہو گی؟ فواد چوہدری نے اعلان کر دیا

Fawad Chaudhry
21مئی2020
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قمری کلینڈر کے حساب سے عید 24 مئی کو ہو گی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سمندر پار مقیم پاکستانی صحافیوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے مٹینگ کی۔ اوورسیز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قمری کیلنڈربتا رہا ہے کہ 24 مئی کوعید آ رہی ہے، مفتی منیب الرحمان اورمفتی پوپلزئی الگ الگ راستے پر کھڑے ہیں کیونکہ چاند کسی کے کہنے پر اپنا مدار تبدیل نہیں کرتا، ایسی صورت میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی عملی اہمیت باقی نہیں ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ناسا نے کہا چاند پر لمبا عرصہ رہنے کیلئے مشن بھیجیں گے، مستقبل میں مولوی صاحبان کیلئے عید پر چاند کرنا بڑا چیلنج ہو گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت ہمیشہ کہتی ہے جو وقت گزر جائے اچھا ہے، کورونا وائرس سے متعلق پاکستان میں حالات کنٹرول میں ہیں، ملک میں اس وقت 47 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، آبادی زیادہ ہے اگر وائرس نے شدت اختیار کی تو مشکل ہو سکتی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ’بڑی تعداد میں لوگوں کو بیرون ملک سے لا کر آئسولیشن میں رکھنا مسئلہ ہے اس کیلئے دیگر اقدامات کیے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی اوورسیز پاکستانیوں میں سب سے زیادہ مقبول ہے‘۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ فواد چوہدری کی مفتی منیب الرحمان پر میٹھی میٹھی تنقید

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمیں اپنے ہیروز پر بھی ڈرامے بنانا چاہیئں، ترک اور اسلامی تاریخ کو سمجھنا بھی ہمارے لیے بہت ضروری ہے‘۔

Facebook Comments