فریال تالپور جوڈیشل ریمانڈ پر اسلام آباد منتقل

Faryal Talpur transferred to Islamabad for judicial remand!
19ستمبر2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو نیب حکام نے جوڈیشل ریمانڈ پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد منتقل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ فریال تالپور کو پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد کراچی منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے سندھ اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی تاہم بدھ کے روز اس کی معیاد ختم ہوگئی، جس کے بعد نیب نے ملزمہ کو اسلام آباد منتقل کر دیا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس! آصف زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سندھ اسمبلی سیکریٹیرئٹ کی جانب سے گیارہ ستمبر کو اسپیکر آغا سراج درانی اور فریال تالپور کا پروڈکشن آرڈر جاری کیا گیا تھا تاکہ دونوں اراکین اجلاس میں شرکت کر سکیں۔ سیکریٹیرئٹ کی جانب سے آرڈر پنجاب حکومت کو بھی ارسال کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ فریال تالپور کی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کے انتظامات کیے جائیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ کیا فریال تالپور کے کتے نے نیب اہلکار کو کاٹا! ناصر حسین شاہ نے بتا دیا

اس سے قبل 16 ستمبر کو احتساب عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو دو ہفتے کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔

یاد رہے کہ ٹھٹہ پانی سپلائی اسکیم کیس میں پی پی کے دونوں رہنماؤں کے ریمانڈ کی مدت 19 ستمبر کو ختم ہو گی۔

Facebook Comments