ہسپتال میں مریضوں کو نشہ آور انجیکشن لگا کر نرس مریضوں کو لوٹنے لگی

Fake nurse
08جنوری2022
( فوٹو: انٹرنیٹ )

ویب ڈیسک: ( اردو گرام آنلائن ) سکھر کے سول ہسپتال میں جعلی نرس بن کر مریضوں کو لوٹنے والی ملزمہ کو انتظامیہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق سکھر سول ہسپتال انتظامیہ نے ملزمہ کو ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کو نشہ آور انجیکشن لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا اور پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔مدعی نے بتایا کہ اس کی بیٹی آپریشن کے لیے ہسپتال میں داخل تھی اس دوران ملزمہ نے اسے انجیکشن لگا کر لوٹنے کی کوشش کی جو ہسپتال انتظامیہ نے ناکام بنادی۔

Facebook Comments