انتہا پسند ہندو نظریات نے ایک ارب کی آبادی کے ایٹمی ملک پر کنٹرول کر لیا ہے! وزیر اعظم

Imran Khan
11جنوری2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس کے نظریات نے ایک ارب کی آبادی کے ایٹمی ملک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بھارت میں مسلمانوں سے سلوک سے متعلق برطانوی اخبار کی خبر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس کے نظریات نے ایک ارب کی آبادی کے ایٹمی ملک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ بھارت میں انتہا پسند ہندو ظلم کی نئی داستان لکھ رہے ہیں! مودی سرکار خاموش

وزیر اعظم نے کہا کہ راشٹریہ سیوک سنگھ کے نظریات نسلی بالادستی، مسلمانوں اور اقلیتوں کے خلاف نفرت پر مبنی ہیں اور جب بھی بوتل میں قید جن باہر آیا تو قتل و غارت ہوا۔

Facebook Comments