یورپی یونین نے پی آئی اے پروازوں پر پابندی لگا دی

EU banned PIA flights
30جون2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) یورپین یونین کی ائیر سیفٹی ایجنسی نے پاکستان ایئر لائن کا یورپی ممالک کے لیے فضائی آپریشن کا اجازت نامہ 6 ماہ کے لئے معطل کر دیا ہے جس کے بعد پی آئی اے کی یورپ جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق یورپی یونین سیفٹی ایجنسی کی طرف سے پی آئی اے کے یورپی ممالک کیلئے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو6 ماہ کیلئے معطل کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی رات 12 بجے یونیورسل ٹائم(یو ٹی سی) کے مطابق ہوگیا۔ تاہم اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جاسکے گی۔ اس سلسلے میں حکومتی اور انتظامیہ کی جانب سے اقدامات کے نتیجے میں اس معطلی کو جلد از جلد بحال کروایا جا سکےگا۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی یورپ کی تمام پروازیں عارضی طور پر منسوخ ہو گئی ہیں۔ پی آئی اے کی بکنگ رکھنے والے مسافر اسے مؤخر کروا سکتے ہیں یا چاہیں تو ریفنڈ حاصل کر لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے یورپی فضائی سیفٹی کے ادارے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ان کے خدشات کو دور کرنے کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔ امید کرتے ہیں کہ حکومت اور انتظامیہ کے اقدامات کے نتیجے میں یہ معطلی جلد ختم ہو جائے گی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: آم کی ایکسپورٹ کیلئے پی آئی اے نے کارگو کرایوں میں 30 فیصد کمی کر دی

ایکسپریس نیوز کے مطابق مذکورہ معاملے اور فیصلے کے خلاف 2 ماہ میں اپیل دائر کی جاسکے گی۔یورپی یونین ائر سیفٹی ایجنسی (EASA) کی جانب سے پی آئی اے انجینئرنگ کو ٹی سی او 200 کے تحت دیے گئے اجازت نامے پر قوانین کے مطابق عملدرآمد کے حوالے سے ٹیکنیکل ٹیم نے جون اور ستمبر 2019 پاکستان کے دوروں کے دوران ائر لائن حکام کے ساتھ اجلاس بھی کیے تھے۔

مذکورہ ٹیکنیکل ٹیم کی جانب سے دی گئی رپورٹ پر EASA اجلاس میں مقررہ شرائط کے مطابق عملدرآمد قومی ائر لائن کی یورپ کے لیے پروازوں پر بندش جبکہ اس معطلی کے حوالے سے یورپی یونین کے تمام رکن ممالک کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ یورپی یونین ائر سیفٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر پیٹرک کی جانب سے پی آئی اے کو مطلع بھی کیا گیا ہے۔

قومی ائر لائن کے یورپی آپریشن کی معطلی کی مبینہ وجوہات میں پی آئی اے پائلٹس کے مشتبہ لائسنسز کا معاملہ بھی شامل ہے۔

Facebook Comments