وزیر تعلیم سندھ سعید غنی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

23مارچ2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جس کی تصدیق انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سعید غنی نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تاحال جو علامات اس وائرس کے بتائے جاتے ہیں ان میں سے مجھے کچھ محسوس نہیں ہورہا اور میں خود کو بالکل صحتمند محسوس کر رہا ہوں اور اپنی ذمہ داریاں گھر پر آئسولیشن میں رہ کر ادا کر رہا ہوں۔ انہوں ںے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ گھروں پر رہیں۔

Facebook Comments