قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں پھر سے الیکشن ہوگا، شیڈول جاری

By election
05اگست2022
( فوٹو: فائل )

ویب ڈیسک: ( اسلام آباد ) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نوسیٹوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے بعد ان حلقوں میں پھر سے میدان سجے گا۔

تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی نیشنل اسمبلی کی نونشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق پولنگ پچیس ستمبر کوہوگی۔شیڈول کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی دس سے تیرہ اگست تک جمع کرواسکتے ہیں، جن کی جانچ پڑتال سترہ اگست تک ہوگی اور امیدواروں کو انتخابی سیمبل انیس اگست کو جاری کردیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے بائیس مردان ،این اے چوبیس چارسدہ ،این اے اکتیس پشاور، این اے پینتالیس کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، جبکہ کراچی کے تین حلقوں این اے 237،239،246کیلئے بھی ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا ہے۔

Facebook Comments