صوابی میں فائرنگ سے ڈی ایس پی شہید، 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے

DSP Shaheed and 3 policemen injured due to firing in Swabi
08جولائی2020
شہید ڈی ایس پی علامہ اقبال کی فائل فوٹو

ویب ڈیسک: (صوابی ) خیبر پختونخوا میں پولیس پر فائرنگ سے ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید زخمی ہو گئے۔

صوابی کے گاؤں کالو خان میں اشتہاری ملزمان کی پولیس پر فائرنگ سے ڈی ایس پی رزڑ علامہ اقبال شہید اور 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہید ڈی ایس پی علامہ اقبال نے اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ان کی گرفتاری کے لیے نفری کے ہمراہ ملزمان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا کہ پولیس کو دیکھتے ہی انہوں نے فائرنگ کر دی جس سے ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید ہو گئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم بھی ہلاک ہو گیا۔

Facebook Comments