وزیر دفاع پرویز خٹک کا اپوزیشن کو دوٹوک پیغام

03اکتوبر2020
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (نوشہرہ) وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، مولانا فضل رحمٰن کی خواہش پوری ہوتی نظر نہیں آ رہی۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن میں شدید اختلاف پایا جاتا ہے، عوام انکی حقیت کو جان چکے ہیں، یہ لوگ بے وقت کا راگ الاپ رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق بات کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ مولانا کی خواہش پوری نہیں ہو گی، اداروں کیخلاف بیان بازی دشمن کے ایجنڈے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ مولانا فارم میں آ گئے! عمران خان کی جم کر تعریف اور فضل الرحمٰن کی درگت بنا ڈالی

وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت کسی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی، یہ وقت ہے کہ سایستدان ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے سیاست کریں، حکومت کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے نیا سیاسی محاذ تیار کر لیا! رانا عظیم

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پتہ نہیں اپوزیشن کس کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے، اپوزیشن کا وقتی اتحاد بہت جلد ریزہ ریزہ ہو جائے گا، عمران خان نے واضح الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ کسی کو این آر او نہیں ملے گا، کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

Facebook Comments