کورونا دوبارہ سر اٹھانے لگا! وزیر اعلیٰ بلوچستان بھی متاثر

Jam Kamal Khan
14اکتوبر2020
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (کوئٹہ) ملک میں کورونا نے پھر سے سر اٹھانا شروع کر دیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت اہم شخصیات کورونا کا شکار ہو گئیں۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے ٹوئڑ ہینڈل پر اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ انکا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کورونا علامات کا ذکر کیے بغیر کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر دی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی جام مدد علی کو بھی کورونا ہو گیا ہے، تشخیص کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا تھا تاہم ناسازی طبیعت کے باعث انکے اہل خانہ نے انہیں اسپتال منتقل کر دیا جہاں سانس میں دشواری کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ کورونا سے نمٹنے کیلئے کس ملک نے پاکستان کو کتنی امداد دی؟

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وبا نے ایک مرتبہ پھر سے تیزی پکڑ لی ہے۔ اس وقت پاکستان میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار 848 تک جا پہنچی ہے جن میں سے 516 مریض تشویشناک حالت میں پائے جاتے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ بھارت کورونا وائرس کا نیا عالمی مرکز بن گیا

خیال رہے کہ سندھ سب سے زیادہ کورونا کیسز ( 1 لاکھ 40 ہزار 534 ) کے ساتھ پاکستان میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔

Facebook Comments