سول و جناح ہسپتالوں میں توڑ پھوڑ پر وزیراعلیٰ سندھ نے سخت نوٹس لے لیا

Chief Minister Sindh took stern notice of vandalism in Civil and Jinnah Hospitals
31مئی2020
(فوٹو ڈان نیوز)

ویب ڈیسک: (کراچی) وزیر اطلات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سول ہسپتال کراچی میں مشتبہ مریض کے انتقال کے بعد لواحقین کی جانب سے توڑ پھوڑ پر خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

اس حوالے سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور نرسز اپنی جان خطرے میں ڈال کر کے لوگوں کی جان بچا رہے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ان کے ساتھ بدتمیزی اور تشدد کرنا ناقابل برداشت ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ اگر کسی حوالے سے کوئی شکایت تھی تو انتظامیہ سے بات کی جاتی، حملہ کرنے کے حوالے سے کارروائی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: ینگ ڈاکٹرز اپنے تحفظ کے لئے سراپا احتجاج بن گئے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس سلسلے میں اعلیٰ سطحی انکوائری کے احکامات دے دیے ہیں۔ سید ناصر حسین شاہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پہلے جناح ہسپتال اور پھر سول ہسپتال میں ہنگامہ آرائی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور نرسز خود کو اکیلا محسوس نہ کریں حکومت ان کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ نے ان واقعات پر سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Facebook Comments