چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

Chief Justice Balochistan High Court's corona test became positive
31مئی2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کوئٹہ) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد وہ آئسولیشن میں ہیں۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک افسر نے ڈان کو بتایا کہ چیف جسٹس کا گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ اپنے گھر پر قرنطینہ میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس گھر سے ہی اہم عدالتی امور سرانجام دے رہے ہیں اور ان کی حالت دن بدن بہتر ہو رہی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس جمال خان مندوخیل بلوچستان ہائی کورٹ میں کورونا کے حوالے سے زیر سماعت مقدمے میں بینچ کی سربراہی کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ملک بھر میں متعدد اہم شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور بلیدی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی البتہ چند دن قرنطینہ میں رہنے کے ان کے ٹیسٹ منفی آ گئے تھے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئی تھیں۔

Facebook Comments