سی سی پی او لاہور عمر شیخ عہدے سے ہٹا دیے گئے

Umar Sheikh Ghulam Mehmood Dogar
01جنوری2021
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی جگہ غلام محمود ڈوگر کو لاہور کا نیا سی سی پی او مقرر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ عمر شیخ کی جگہ غلام محمود ڈوگر نئے سی سی پی او لاہور تعینات کر دیئے گئے ہیں، جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی عمر شیخ کو ڈپٹی کمانڈنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔

غلام محمود ڈوگر آر پی او فیصل آباد تعینات تھے، اس سے قبل غلام محمود ڈوگر لاہور میں ڈی آئی جی آپریشنزکی ذمہ داریاں بھی ادا کر چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہر میں بڑھتے جرائم کا بھی نوٹس لیا تھا، عمر شیخ لاہور میں قبضہ مافیا کا بھی خاتمہ کرنے میں ناکام رہے، جس کے باعث انہیں تبدیل کیا گیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمر شیخ پر ماتحت افسران سے غیر مناسب رویے کا بھی الزام تھا، سابق سی سی پی او لاہور کے حکم پر 4 ماہ میں 1263 تبادلے کئے گئے تھے۔

Facebook Comments