ویب ڈیسک: ( اردو گرام آنلائن ) پاکستان بھر کے سوشل میڈیا پر اس وقت صدارتی نظام کے حوالے سے بھر پور مہم چل رہی ہے جس میں اب مین اسٹریم میڈیا بھی شامل ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خصوصاً ٹویٹر پر صدارتی نظام کے حق میں بھر پور مہم چل رہی ہے اور اسی کی مناسبت سے مختلف ہیش ٹیگز بھی ٹرینڈ کر رہے ہیں جن میں صدارتی نظام کو پاکستان کی بہتری کا واحد حل قرار دیا گیا ہے۔
تاہم اب سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ مین سٹریم میڈیا بھی صدارتی نظام کے حق میں میدان میں آ گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز پر گزشتہ شب ایک ویڈیو اشتہار نشر ہوا جس میں صدارتی نظام کے فوائد اور اس کے حق میں ووٹ دینے کی درخواست کی گئی۔
صدارتی نظام کے حوالےسے اشتہار سرکاری ٹی وی پر چلنا شروع pic.twitter.com/2RRvwZOKvs
— Tanzil Gillani (@TanzilGillani) January 19, 2022