وزیراعظم شہبازشریف نے ترین گروپ کے عون چوہدری کو بڑا عہدہ دیدیا

Aun chaudhry
10مئی2022
( فوٹو: انٹرنیٹ )

ویب ڈیسک: ( اسلام آباد ) ترین گروپ کے عون چوہدری کو وزیر اعظم کا مشیر تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے عون چوہدری کو وزیراعظم کی ایڈوائس پر مشیر تعینات کیا ہے، وہ وزیراعظم کے مشیر برائے سپورٹس اور سیاحت ہوں گے جب کہ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔عون چوہدری کو وزیراعظم کو مشیر بنائے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔

Facebook Comments