آصف علی زرداری لاہور کے اہم ترین دورے پر

Asif Ali Zardari
26جون2021
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) سابق صدر آصف علی زرداری دورہ لاہور مکمل کر کے آج شام کراچی روانہ ہو جائیں گے، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے متعدد رہنماؤں نے انہیں پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے لاہور دورے کے دوران عام انتخابات سے قبل پنجاب میں ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اینٹی ن لیگ الائنس بنانے کا ابتدائی ہوم ورک مکمل کر لیا اور پنجاب میں پیپلز پارٹی کے دوبارہ زور پکڑنے کیلئے اہم مقاصد حاصل کر لیے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔مرتضیٰ بھٹو نے آصف زرداری کی تصویر باتھ روم میں لٹکا رکھی تھی! پرویز مشرف

آصف زرداری نے دورہ لاہور میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور رابطے کیے جس کے دوران جہانگیر ترین گروپ سے الائنس کے حوالے سے بھی مثبت پیش رفت ہوئی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ ٹی وی پر بکواس کرنے کے سوا اِنہیں کچھ نہیں آتا! آصف علی زرداری

ذرائع بتاتے ہیں کہ حکمران جماعت پی ٹی آئی اور ن لیگ کے اکثر رہنماؤں نے سابق صدر کو مناسب وقت پر پیپلز پارٹی میں شمولیت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ پارٹی کو پنجاب میں متحرک کرنے اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے جنوبی پنجاب میں مخدوم احمد محمود، فیصل صالح حیات اور یوسف رضا گیلانی کو اہم ٹاسک سونپ دیے گئے ہیں۔ سینٹرل پنجاب سے قمرالزمان کائرہ، حسن مرتضی، چوہدری منظور اورنگزیب برکی، قاسم ضیاء کو اہم ذمہ داریاں مل گئیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو پہلے سے زیادہ مشہور ہو جاؤں گا! آصف علی زرداری

واضح رہے کہ آصف زرداری جولائی میں دوبارہ لاہور میں ڈیرہ ڈالیں گے اور کشمیر الیکشن مہم کے بعد بلاول بھٹو بھی لاہور میں قیام کریں گے جبکہ پنجاب میں خواتین ونگ کو متحرک کرنے کیلئے آصفہ بھٹو لاہور آئیں گی۔

Facebook Comments