پاکستان سے امریکہ جانیوالے مسافر کی تلاشی ، سامان سے اسلحہ برآمد

Air port
11مئی2022
( فوٹو: انٹرنیٹ )

ویب ڈیسک: ( کراچی ) ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے قائداعظم محمد علی جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے امریکہ جانے والے مسافر کے سامان سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب قائداعظم محمد علی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے امریکا جانے والے مسافر کے سامان سے اسلحہ برآمد کر لیا۔اے ایس ایف حکام کے مطابق مسافر سید عدیل شاہ غیر ملکی ایئر لائن سے کراچی سے براستہ دبئی امریکا جا رہا تھا۔ مسافر کے سوٹ کیس سے ایک پستول اور14 راونڈز برآمد کیے گئے۔

بین الااقوامی لاؤنج میں داخلے کے وقت سکیننگ مشین میں چیکنگ کے دوران پستول کی موجودگی پر مسافر عدیل شاہ کو حراست میں لیا گیا۔اے ایس ایف کے مطابق مسافر سید عدیل شاہ اندرون سندھ کے ضلع نواب شاہ کا رہائشی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Facebook Comments