اینٹی نارکوٹکس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی

Anti-narcotics took action and recovered drugs
10فروری2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملکی تاریخ کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے 98 کروڑ مالیت کی منشیات پکڑ لی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 98 کروڑ مالیت کی ہیروئن اور افیون پکڑ لی، کارروائی ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر کی گئی۔ اے این ایف حکام کے مطابق ہیروئن کنٹینر کے ذریعے نیدرلینڈز بھجوائی جا رہی تھی، کنٹینر سے 45 کلو ہیروئن اور 35 کلو افیون برآمد ہوئی ہے۔

کنٹینر کے ذریعے منشیات کون بھجوا رہا ہے اور اس میں کون لوگ ملوث ہیں اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے 82 کلو ہیروئن برآمد کر لی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: پاناما میں ٹنوں کے حساب سے کوکین اور چرس جلا دی گئی

کوسٹ گارڈز حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی گوادر کلانچ کے پہاڑی علاقے میں کی گئی، ملزمان فرار ہو گئے، اسمگلرز منشیات کو بیرون ملک اسمگل کرنا چاہتے تھے۔ کوسٹ گارڈز حکام کے مطابق برآمد منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 2273 ملین روپے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جنوری میں ملتان میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کر لی تھی۔

Facebook Comments