غیر ملکی خاتون سیاح کے ساتھ ریپ کی کوشش! اے این ایف اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا

23اگست2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (گلگت بلتستان) گلگت بلتستان پولیس نے جنوبی کوریا سے آئی ہوئی خاتون سیاح کے مبینہ ریپ کی کوشش پر انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) کے کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ 26 سالہ کورین سیاح سوجی ہئیون نے ضلع ہنزہ کے سوست پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔ اپنی درخواست میں خاتون سیاح نے بتایا کہ ملزم نے انہیں پیشکش کی تھی کہ اگر وہ ان کے ساتھ چلیں تو وہ انہیں علاقے کی سیر کروائے گا۔ اس پیشکش پر خاتون ان کے ساتھ چلی گئیں اور ملزم نے سیر کے ساتھ اپنے کتے بھی خاتون کو دکھائے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ ریپ اور قتل کے ملزم کو عدالت نے کڑی سزا دے دی

سیاح نے مزید کہا کہ جب انہوں نے مذکورہ شخص کو کہا کہ اب وہ اپنے دوست کے پاس واپس جانا چاہتی ہیں تو ملزم نے انہیں زبردستی ایک کمرے میں دھکا دے دیا اور انہیں نامناسب انداز میں چھونے لگا، جس پر خاتون نے مزاحمت کی اور مدد کیلئے لوگوں کا پکارا۔ خاتون نے بتایا کہ ان کی آواز سن کر آس پاس موجود کسی فرد نے دروازہ کھول دیا اور وہ وہاں سے بھاگ نکلیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ بھارت میں 19 سالہ لڑکی کا باپ کے سامنے گینگ ریپ

دوسری جانب پولیس حکام نے بتایا کہ ضلع مردان کے رہائشی اے این ایف اہلکار عبدالقیوم کی سوست میں غیر ملکی خاتون سے ملاقات ہوئی تھی۔ جہاں اس نے خاتون کو اپنے پالتو کتے دکھانے کی پیشکش کی اور انہیں سوست میں ہی قائم اے این ایف کے دفتر لے جا کر ریپ کرنے کی کوشش کی۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کر نے کے بعد کانسٹیبل کو حراست میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں موجود جنوبی کوریا کے سفیر نے وزارتِ داخلہ سے رابطہ کر کے اے این ایف اہلکار کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق تفتیش کیلئے ملزم کو عدالت میں پیش کر کے اس کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

Facebook Comments