وزیراعلیٰ حمزہ شہبازشریف کی وزاتوں کی پیشکش پر عبدالعلیم خان نے کیا جواب دیا

Aleem khan
12مئی2022
( فوٹو: انٹرنیٹ )

ویب ڈیسک: ( لاہور ) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی سینئر وزیراور وزارتوں کی پیشکش پرعبدالعلیم خان نے شکریے کے ساتھ معذرت کرلی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان نے پہلے دن ہی مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو کوئی بھی وزارت نہ لینے سے متعلق آگاہ کردیا تھا۔ترجمان عبدالعلیم خان گروپ میاں خالد محمود نے عبدالعلیم خان کے کوئی بھی عہدہ نہ لینے کے بارے میں تصدیق کردی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ عبدالعلیم خان کی وزارت،عہدے یا کسی اور تقرری کے حوالے سے خبریں درست نہیں۔انھوں نے وضاحت کردی کہ عبدالعلیم خان کوئی وزارت یا سرکاری عہدہ نہیں لیں گے۔

Facebook Comments