سات سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

Rape accused
09جنوری2020
(فوٹو : اسٹاک امیج)

ویب ڈیسک: (لاہور) سات سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کی بچی کو اپنے ساتھ لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ سے اغوا کی جانے والی بچی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شلوار قمیض میں ملبوس ملزم بچی کو سگیاں کے علاقے میں واقع ایک ویران حویلی لے کر جاتا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ کم عمر بچوں سے زیادتی کے کیسز کی تعداد بڑھنے لگی، خوفناک رپورٹ آ گئی

لاہور پولیس ترجمان کے مطابق ملزم نعیم نے بچی کو گھر کے قریب سے پیسوں کا لالچ دے کر اغوا کیا اور ویران حویلی میں رکھ کر زیادتی کرتا رہا، 6 دن بعد بچی کو بازیاب کر کے ملزم نعیم کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ چونیاں میں تین بچوں کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق طبی معائنے میں بچی سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔

Facebook Comments