کرتار پور سے ایک غیر ملکی شہری کو گرفتار کر لیا گیا

Kartarpur
06نومبر2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (سیالکوٹ) کرتار پور کے علاقے سے ایک آسٹریلوی شہری جس کا نام جیمز اونل کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ نور کوٹ کی پولیس نے مشکوک غیر ملکی شہری کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ دربار کرتار پور کے نواحی علاقہ دودھے میں گھوم رہا تھا۔

پولیس کے مطابق غیر ملکی شہری کی شناخت جیمز اونل کے نام سے ہوئی جو کہ آسٹریلوی شہری ہے۔ جیمز اونل کی تلاشی کے دوران 4 ہزار روپے اور موبائل فون ملا۔

جیمز کے پاس قیام اور سفری دستاویزات نہ ہونے پر مقدمہ درج کر کے اسے شکرگڑھ کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزم نے موقف اختیار کیا کہ اس کا پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات لاہور ہوٹل میں پڑی ہیں، جس پر جج خرم یعقوب کی عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کر لی اور 4 نومبر بروز پیر تمام ثبوتوں کے ہمراہ عدالت پیش ہونے کا حکم دیا۔ پولیس نے جیمز اونل کو بس پر لاہور روانہ کر دیا۔

Facebook Comments