خانیوال میں بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، 30 زخمی ہو گئے

9 died and 30 were injured in a bus accident in Khanewal
31مئی2020
(فوٹو اے آر وائے)

ویب ڈیسک: (خانیوال) پنجاب کے شہر خانیوال میں پل رانگو کے قریب ایک مسافر بس الٹ گئی، جس سے 9 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہو گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خانیوال کے ٹاؤن کبیر والا میں افسوس ناک حادثہ پیش آ گیا، پل رانگو کے قریب موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے ایک مسافر بس الٹ گی جس میں 6 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ 30 شدید زخمی ہو گئے تھے، بعد ازاں 3 زخمی نشتر اسپتال ملتان میں دوران علاج دم توڑ گئے۔

مسافر بس لاہور سے ملتان آ رہی تھی، ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ ایک موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے مسافر بس پل رانگو سے نیچے جا گری، حادثے میں زخمی ہونے والے متعدد مسافروں کی حالت تشویش ناک قرار دی گئی ہے۔

جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں، ریسکیو ٹیموں نے پھنسے ہوئے مسافروں کو بڑی مشکل سے نکال کر قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

گزشتہ برس نومبر میں خانیوال میں بس اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوئے تھے، یہ حادثہ موٹر وے پر پیش آیا تھا، اس سے قبل اگست میں بھی خانیوال میں موٹر وے ایم 4 پر کار اور ٹرک میں ٹکر کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Facebook Comments