کراچی لاک ڈاؤن کا پہلا روز، 58 افراد خلاف ورزی پر گرفتار

58 arrested for violating of lockdown in Karachi
23مارچ2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) لاک ڈاؤن کے پہلے روزشہربھرسے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر58 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا آج پہلا روز ہے۔ اس دوران شہر قائد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر17 مقدمات درج کیے گئے ہیں جب کہ 58 افراد کو شہر بھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ سندھ میں لاک ڈاؤن کو ’’کئیرفاریو‘‘ کا نام دیا گیا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران انتہائی ضرورت کے سوا شہریوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی ہے۔ اشیائے صرف کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: پنجاب حکومت نے فیس ماسک اور سینی ٹائزر کی مصنوعی قلت پر قابو پا لیا

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 803 جب کہ جس مین سے 352 صوبہ سندھ کے ہیں۔

Facebook Comments